Home Latest News Urdu پاکستانی طلباء نے چین میں یوم نوروز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں رنگ بھر دیا۔
Latest News Urdu - March 26, 2022

پاکستانی طلباء نے چین میں یوم نوروز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں رنگ بھر دیا۔

.

نوروز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک استقبالیہ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نئے سیکرٹری جنرل کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی ثقافت، علاقائی ملبوسات اور مقامی کھانے پیش کیے گئے۔ شاندار اور رنگین علاقائی ملبوسات میں ملبوس پاکستانی طلباء نے لوک اور قومی موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا جس سے شرکاء کو پاکستان کی دلکش ثقافت اور روایات سے آشنائی حاصل کرنے میں مدد ملی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ایس سی او سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔

Comments Off on پاکستانی طلباء نے چین میں یوم نوروز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں رنگ بھر دیا۔

Check Also

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے مزید روشن مستقبل کی تعمیر کا خواہاں ہے،چینی سفیر