پاکستانی عہدیداران کی چین میں منعقدہ غذائی عدم تحفظ سے متعلق کانفرنس میں شرکت۔
.
پاکستان کے عہدیداروں نے چین کے مشرقی شہر جنان میں منعقدہ فوڈ لوسٹ اینڈ ویسٹ (آئی سی ایف ایل ڈبلیو) پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے فصلوں کے بعد فورڈ کے نقصان کو کم کرنے کے لیے خشک کرنے والی تکنیک اور آب و ہوا سے ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی ہے۔ جبکہ چینی زراعت اور دیہی امور کے نائب وزیر ما یوکسیانگ نے شرکاء کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فوڈ لوسٹ اینڈ ویسٹ کو کم کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ اس تقریب میں 300 سے زائد ماہرین اور 50 سے زائد ممالک ، بین الاقوامی تنظیموں ، کاروباری اداروں اور این جی اوز نے کانفرنس میں شرکت کی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…