چیئرمین سینیٹ پاک-چین دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرکے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے لئے پُر عزم۔
Enter Your Summary here.
سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین صادق سنجرانی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر اور چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) نیشنل کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نےچین کی کووڈ-19 پر قابو پانے کی حکمت عملی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں ہموار کرکے سدا بہار پاک-چین شراکت داری کو مزیدفروغ دینے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر اِن کے ہمراہ سینیٹر سجاد حسین طوری ، سینیٹر دلاور خان ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی ، سینیٹر محمد علی خان سیف ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینئر بیوروکریٹس بھی موجود تھے۔