Home Latest News Urdu چین اورپاکستان کے درمیان مضبوط سیاسی, ثقافتی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔۔۔۔۔قائم مقام چینی قونصل جنرل۔
Latest News Urdu - October 7, 2019

چین اورپاکستان کے درمیان مضبوط سیاسی, ثقافتی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔۔۔۔۔قائم مقام چینی قونصل جنرل۔

یونیورسٹی آف کراچی میں قائم کنفیوشس سینٹر میں عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چینی قونصل جنرل چھین شئو ڈینگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان فولاد سے زیادہ مضبوط برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور چین اپنے سفارتی تعلقات کی گزشتہ ستّر سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ پاکستان کی رفاقت کو فوقیت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان تاریخی اور سماجی اعتبار سے الگ پسِ منظر ضرور رکھتے ہیں لیکن دو طرفہ مضبوط تعلقات مثالی اہمیت کےحامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مضبوط سیاسی،ثقافتی اور برادرانہ اہمیت کے حامل تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک ترقی و خوشحالی کے سفر کے شراکت دار ہیں جبکہ چین گزشتہ چھ سالوں سے پاکستان کا بہترین تجارتی پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرنے کے لئے ایک دوسرےکو مدد فراہم کر رہے ہیں۔جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو پاکستان میں روزگار کے کئی نئے مواقع پیدا کرنےمیں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…