چین ایغور مسلمانوں کی بہتری کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے،ماہرین۔
.
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چائینہ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر یاؤ ینگ نے کہا ہےکہ چینی حکومت نے نسلی اقلیتی گروہوں کی ترقی کو فروغ دینے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانےکے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔تفصیلات کےمطابق اس موقع پر چین ، روس ، پاکستان اور مصر کے مقررین نے نسلی اقلیتی گروہوں کی ترقی میں چینی حکومت کے کردار کی تعریف کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایغور مسلمان مکمل مذہبی اور نسلی حقوق سے بہرہ ور ہو رہے ہیں۔یاؤ ینگ نے مزیدکہا کہ صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے اور 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت نسلی اقلیتوں اور نسلی خطوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ سنکیانگ ایغور خودمختار خطے میں اسلامی انجمن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مہاتیرمو زریپو نے کہا کہ سنکیانگ میں عام مذہبی سرگرمیوں کی ضمانت دی گئی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …