Home Latest News Urdu چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر کامیابی کی مثال قائم کی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
Latest News Urdu - April 10, 2020

چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر کامیابی کی مثال قائم کی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

Enter Your Summary here.

چین نے کووڈ-19کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پائیدار اور مستقل مدد و معاونت کو یقینی بنایا ہے۔تفصیلات کےمطابق چینی سفیربرائےپاکستان یاؤ جِنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چینی سفیر نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے چینی امداد کا سب سے بڑا وصول کنندہ ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحت کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت میں اضافے کے لئے طبی امداد پر چین کا نہایت شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں کامیابی کی مثال قائم کی ہے کیونکہ وہاں پر زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اب کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے چین کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …