چین پاکستان جوائنٹ میرین جیولوجیکل سروے کے ڈیٹا کی منتقلی سے دوطرفہ سائنسی تعاون میں اضافہ ہوگا
.
چین پاکستان جوائنٹ میرین جیولوجیکل سروے ڈیٹا منتقلی کی تقریب بیجنگ میں چائنا جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چائنا جیولوجیکل سروے کے نائب صدر ڈاکٹر سو سمیت سفارت خانے اور سی جی ایس کے دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سو نے چائنا جیولوجیکل سروے کی تاریخ اور پاکستان کے ساتھ اس کے تعاون کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ دونوں ممالک نے 2019 میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس میں سمندری سائنس اور تحقیق خاص طور پر پاکستان کے علاقائی پانیوں میں قدرتی معدنی اور ہائیڈرو کاربن کے وسائل کی تلاش میں تعاون کو فروغ دیا گیا تھا ۔ پاکستانی سفیر حق نے تقریب کا اہتمام کرنے پر چائنا جیولوجیکل سروے اور کنڈاؤ میری ٹائم انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا اور ماضی کی مشترکہ سائنسی مہمات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمع کردہ ڈیٹا پاکستان کے قدرتی وسائل کی تحقیق اور تلاش کے مواقع کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…