Home Latest News Urdu چین-پاکستان دوطرفہ تعاون میں وسعت کا سلسلہ جاری ہے۔
Latest News Urdu - September 17, 2020

چین-پاکستان دوطرفہ تعاون میں وسعت کا سلسلہ جاری ہے۔

.

چین کے نائب وزیر خارجہ لوؤ ژوہوئی نے پاکستانی سفیر معین الحق سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دونوں فریقین نےچین پاکستان اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری اور سی پیک کی اعلٰی معیاری تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کووڈ-19کے خلاف جنگ میں چین کی بے مثال کامیابی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر چین کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ لوؤ ژوہوئی نے زور دے کر کہا کہ چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مابین اسٹریٹجک بات چیت کے دوران طے پانے والے باہمی اتفاق رائے پر دونوں فریقوں کو عمل درآمد کرنا چاہیے۔

Comments Off on چین-پاکستان دوطرفہ تعاون میں وسعت کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…