چین پاکستان کے ساتھ بیج تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں۔
.
ووہان چنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے ژاؤ شوشینگ نے چین کے نیشنل ساؤتھ ایشین اسٹینڈرڈائزیشن (چینگڈو) ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام مارکیٹ تک رسائی کے بارے میں ایک حالیہ سیلون کے بعد انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ بیج کے تعاون کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اورپراڈکٹ پروسیس ایکسپورٹ ماڈل قائم کرنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت کارپوریشن چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی مدد سے پاکستان میں فصلیں اگاتی ہے اور پھر پراسیس شدہ مصنوعات چین کو واپس فروخت کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی کسان اعلیٰ کوالٹی کے چاولوں اور پیداوار میں اضافے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، مقامی کاروبار عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بنتے ہیں اور خاطر خواہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …