چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد کا اضافہ۔
.
عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے آفیشل اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22 کے پہلے پانچ مہینوں میں چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات 277.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ سالانہ 9.73 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر بدروز زمان کے مطابق اس وقت چین کو برآمد کیے جانے والے چاول کی اہم اقسام ٹوٹے ہوئے چاول ہیں جن میں خاص طور پر ایری-6، ایری-9 اور نیم یا مکمل طور پر مِلڈ چاول شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ جبکہ برآمد کنندگان کو باسمتی اور دیگر پریمیم اقسام کو چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ابھی بھی سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔