Home Latest News Urdu چین کی جانب سے سی پیک پر تیز رفتار عملدرآمد کا سلسلہ نہایت خوش آئند قرار۔
Latest News Urdu - September 20, 2020

چین کی جانب سے سی پیک پر تیز رفتار عملدرآمد کا سلسلہ نہایت خوش آئند قرار۔

.

پاکستان میں متعین اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ نے سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے چینی منڈیوں اور حکومت کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے ماہرین مقرر کرنے کی تجویز پیش کی جو چینی حکومت کے امور اور مارکیٹ سے آشنائی رکھتے ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے چینی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

Comments Off on چین کی جانب سے سی پیک پر تیز رفتار عملدرآمد کا سلسلہ نہایت خوش آئند قرار۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …