Home Latest News Urdu چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 5, 2019

چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات۔۔۔۔۔

چینی وفد نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے وائس چئیرمین نِنگ جی زی سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے نویں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ جہاں وہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تمام چار اجلاسوں توانائی ،منصوبہ بندی، صنعتی باہمی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں متفقہ طور پر طے کیے گئے منصوبہ جات کی منظوری دینگے۔ واضح رہے کہ چینی وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پر چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ، پاکستان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور فارن سیکریٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …