Home Opinion Editorials in Urdu چین کے ڈوئل سرکولیشن ماڈل اور سی پیک کے مشترکہ عمل سے فوائد کا حصول وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت،ماہرِ معاشیات۔
Opinion Editorials in Urdu - December 21, 2020

چین کے ڈوئل سرکولیشن ماڈل اور سی پیک کے مشترکہ عمل سے فوائد کا حصول وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت،ماہرِ معاشیات۔

.

پاکستان کے ماہر معاشیات شکیل احمد رامے نے چین کے نئے متعارف کرائے گئے ’ڈوئل سرکولیشن ماڈل‘ کے سبب پیدا ہونے والے مواقعوں پر روشنی ڈالی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ماڈل چین میں اجناس اور دیگر مصنوعات کی طلب میں اضافے کا باعث بنے گا جبکہ اس سے خام مال کی طلب میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ راہیں ہموار ہونگی۔ پاکستان بی آر آئی کا ایک شراکت دار ملک ہونے کی وجہ سے سی پیک کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی اور زرعی ترقی سے جُڑا ہے۔ ابتدائی پیش رفت کے طور پر پاکستان کو صنعتی تعاون کے ذریعے اس ماڈل کے ساتھ روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تین آپشنز یعنی پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مشترکہ منصوبوں ، چین کی سپلائی چَین میں پاکستان کو شامل کرنے اور زرعی و خوراک کی صنعت کی ترقی دینے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا ہے یہ تینوں آپشن چین کے ڈوئل سرکولیشن ماڈل سے فائدہ اٹھانے کے لئے مطلوبہ روابط پیدا کریں گے۔

Comments Off on چین کے ڈوئل سرکولیشن ماڈل اور سی پیک کے مشترکہ عمل سے فوائد کا حصول وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت،ماہرِ معاشیات۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔