چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت پُر عزم ہے۔۔۔۔مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب۔
ڈاکٹر سلمان شاہ،مشیر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ترقی و اقتصادی امور نے چینی وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے جس کی سربراہی چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کر رہے تھے۔اس دوران مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح اقتصادی ترقی کی بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے سےاپنے شہروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے بالکل اسی طرح پنجاب کی صوبائی حکومت بھی ان تجربات سے استفادہ کر رہی ہے کیونکہ پنجاب بھی اربنائزیشن کے عمل سے گزر رہا ہے۔ان دوران چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب چینی سرمایہ کاری کا مرکز ہے جبکہ صوبائی حکومت مقامی اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اس دوران وفد کو صوبے میں سی پیک منصوبہ کے کام کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کام کو مکمل کیا گیا ہے اور حکومت اس کو منافع بخش پراجیکٹ بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔جبکہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب نے علامہ اقبال انڈسٹریل پارک ایم-3 میں چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی نمائیندگی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …