Home Latest News Urdu چینی وزیر اعظم کی جانب سے سینو-پاک تعلقات قومی مفاد عامہ کا مظہر قرار۔۔۔۔دونوں ملکوں کی ہم منصب قیادت کئی یاداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 8, 2019

چینی وزیر اعظم کی جانب سے سینو-پاک تعلقات قومی مفاد عامہ کا مظہر قرار۔۔۔۔دونوں ملکوں کی ہم منصب قیادت کئی یاداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود۔۔۔۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گریٹ ہال چین میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے۔اس دوران دونوں اعلٰی قیادت نے دو طرفہ تعلقات کے سمندر سے گہرے دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ تجارت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کی نئی راہیں متعین کرنےپر اتفاق رائے کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ریلوے،سٹیل،آئل اینڈ گیس اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اس دوران وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کے درمیان سدا بہار سٹریٹیجک تعاون کی شراکت داری دو ملکوں اور اقوام کی باہمی مفاد عامہ کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ سٹریٹیجک شراکت داری کے ثمرات خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی صورت میں بر آمد ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور چینی ہم منصب کو سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد اور تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ساتھ اسے چین کے قومی دلچسپی کے امور سے مشروط قرار دیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین سماجی-اقتصادی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سےمتعلق کئی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔جس میں دونوں ہم منصب اعلٰی قیادت موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…