Home Latest News Urdu نائب وزیر اعظم کی بشکیک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - September 2, 2026

نائب وزیر اعظم کی بشکیک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کہ کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش میں قائم رہنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2026 کے اجلاس اور اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا جاری عمل بھی شامل ہے۔

Comments Off on نائب وزیر اعظم کی بشکیک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال۔

Check Also

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے، دونوں…