Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ قومی مفادات کی بھر پور حمایت پراتفاقِ رائے۔
Latest News Urdu - August 22, 2020

چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ قومی مفادات کی بھر پور حمایت پراتفاقِ رائے۔

.

چین پاکستان وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوسرے دور کے دوران دونوں ممالک نےسی پیک کو علاقائی رابطے کا مرکز بنانے کے لئے اس پر عملدرآمد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے سی پیک کے تحت خطے کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق امور پر مستقل اور مستحکم مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ چین نے پاکستان کے قومی حالات پر مبنی ترقیاتی راہ کے خودمختار انتخاب کی بھر پور حمایت کی۔ دونوں فریقین نے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی محاذوں پر تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق رائے کیا۔ جبکہ اس دوران دونوں ملکوں نے مشترکہ مستقبل اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ قومی مفادات کی بھر پور حمایت پراتفاقِ رائے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …