گوادر پورٹ فری زون فیز-1 میں تعمیراتی کام مکمل، پاکستان اکنامک سروے۔
Enter Your Summary here.
پاکستان اکنامک سروے
2019-20 کے مطابق 3 کمپنیوں نے گوادر پورٹ فری زون فیز-1 کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اکنامک سروے(پی ای ایس) میں بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ فری زون کے ساتھ بینکوں ، مینوفیکچرنگ ، تجارت اور رسد سمیت مختلف شعبوں کے 30 سے زیادہ کاروباری اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں گوادر پورٹ اور سٹی سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبے عمل درآمد اور منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ گوادر بندرگاہ کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پی ای ایس میں کہا گیا ہےکہ اس سے پورے خطے میں رابطہ سازی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گی۔ دریں اثنا چین اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژانگ باؤژونگ نے گوادر بندرگاہ کی ترقی کی رفتار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہےکہ اس بندرگاہ کو بین الاقوامی شپنگ میں مرکزی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …