Home Latest News Urdu وفاقی بجٹ21-2020 میں سی پیک پر خاص توجہ مرکوز، مین لائن ون (ایم ایل 1) منصوبہ کی اپ گریڈیشن کے لئے 24 ارب روپے مختص …
Latest News Urdu - June 13, 2020

وفاقی بجٹ21-2020 میں سی پیک پر خاص توجہ مرکوز، مین لائن ون (ایم ایل 1) منصوبہ کی اپ گریڈیشن کے لئے 24 ارب روپے مختص …

Enter Your Summary here.

وفاقی حکومت نے مالی سال برائے2021-2020 کے بجٹ کا اعلان کیا ہے اور سی پیک کی ترقی کے لئے ایک خاص رقم مختص کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک سے وابستہ منصوبوں کے لئے مختص وفاقی بجٹ میں سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (سی پیک-آئی سی ڈی پی)، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) ، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پلندری کیمپس ، گوادر میں سی واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ کا قیام، سی پیک کے مغربی روٹ میں شامل ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر ، گوادر میں پاک-چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا قیام شامل ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مین لائن ون اور پاکستان ریلوے کے دیگر منصوبوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 24 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور ایم ایل ون کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے استعداد کار کو بڑھانے پر خاص توجہ مرکوز کریں۔ دریں اثنا سالانہ ترقیاتی منصوبہ (اے ڈی پی) 21-2020 کی رو سے سے ایم ایل-1 ملک میں 174,000 باالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…