Home Latest News Urdu گوادر پورٹ فری زون فیز-1 میں تعمیراتی کام مکمل، پاکستان اکنامک سروے۔
Latest News Urdu - June 13, 2020

گوادر پورٹ فری زون فیز-1 میں تعمیراتی کام مکمل، پاکستان اکنامک سروے۔

Enter Your Summary here.

پاکستان اکنامک سروے
2019-20 کے مطابق 3 کمپنیوں نے گوادر پورٹ فری زون فیز-1 کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اکنامک سروے(پی ای ایس) میں بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ فری زون کے ساتھ بینکوں ، مینوفیکچرنگ ، تجارت اور رسد سمیت مختلف شعبوں کے 30 سے ​​زیادہ کاروباری اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں گوادر پورٹ اور سٹی سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبے عمل درآمد اور منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ گوادر بندرگاہ کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پی ای ایس میں کہا گیا ہےکہ اس سے پورے خطے میں رابطہ سازی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گی۔ دریں اثنا چین اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژانگ باؤژونگ نے گوادر بندرگاہ کی ترقی کی رفتار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہےکہ اس بندرگاہ کو بین الاقوامی شپنگ میں مرکزی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …