Home Latest News Urdu ایپکس کمیٹی نےسرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی۔
Latest News Urdu - August 8, 2023

ایپکس کمیٹی نےسرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی۔

۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تیسری ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اسپیشل انویسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلح افواج کے دیگر افسران، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور معاونین نے شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کے تیز رفتار آپریشنلائزیشن اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کے موثر کام کو سراہا۔ ایپکس کمیٹی نے زراعت/ لائیو اسٹاک، کان کنی/ معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور توانائی کے اہم شعبوں میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے وزارتوں کی طرف سے پیش کیے گئے منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔

Comments Off on ایپکس کمیٹی نےسرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…