Home Latest News Urdu سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی استحکام کے لیے زرعی اور سبز ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی جائےگی: ترجمان،دفتر خارجہ
Latest News Urdu - August 8, 2023

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی استحکام کے لیے زرعی اور سبز ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی جائےگی: ترجمان،دفتر خارجہ

.

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا ہےکہ پاکستان اور چین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے سی پیک سے پاکستان کو حاصل ہونے والے خاطر خواہ فوائد پر روشنی ڈالی، جس میں 200,000 سے زائد ملازمتیں پیدا کرنا، نیشنل گرڈ میں 8000 میگاواٹ بجلی کا اضافہ، 510 کلومیٹر ہائی ویز اور 932 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 820 -کلومیٹر لمبی آپٹیکل فائبر لائن بچھانا ہے۔ ممتاز زہرہ نے سی پیک کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا اور اسے وسیع تر خطے کے لیے ایک اہم کنیکٹوٹی پروجیکٹ کے طور پر قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے جس میں دیہی احیاء، زرعی ترقی، صنعت کاری، سبز ترقی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی شامل ہے۔

Comments Off on سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی استحکام کے لیے زرعی اور سبز ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی جائےگی: ترجمان،دفتر خارجہ

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…