Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے سپیشل اکنامک زونز کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 18.9 ارب روپے کا سرمایہ درکار۔۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - July 20, 2019

سی پیک منصوبہ کے سپیشل اکنامک زونز کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 18.9 ارب روپے کا سرمایہ درکار۔۔۔۔۔۔۔

Enter Your Summary here.

سی پیک منصوبہ کے 9 سپیشل اکنامک زونز کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے 18.9 ارب روپے کا سرمایہ درکار ہے.اس بات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کو فراہم کردہ دستاویزات میں کیا گیا ہے.اسی دستاویز کے مطابق سپیشل اکنامک زونز کے لئے توانائی کی طلب 935 میگا واٹ ہے لیکن پیداواری استعداد صرف 53 میگاواٹ ہے.وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں سی پیک سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کرنے کے حوالے سے مطلع کیا گیا اور آئی ایم کے ساتھ سی پیک سے متعلق معلومات کے تبادلے کی خبروں کی سختی سے تردید کی جبکہ سی پیک کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک نے مستقبل میں پانی سے متعلق ملکی مسائل پر قابو پانے کے لئےواٹر پراجیکٹ کے آغاز کی سفارش کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 سے چین پاکستان اقتصا…