Home Latest News Urdu سی پیک پاک-چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے میں کوشاں ہے:یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - May 24, 2020

سی پیک پاک-چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے میں کوشاں ہے:یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔

Enter Your Summary here.

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کہا ہےکہ چین اور پاکستان کے مابین زندگی کے ہر شعبے میں باہمی تعاون نے بین الاقوامی تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے کے تحت باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں چین کی جانب سے پاکستان کوجاری امداد کا تذکرہ کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے فلیگ شپ اہم پراجیکٹ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتوں کوفروغ دینےکے لئے مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی تعاون فروغ پائے گا۔ انہوں نے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ ٹڈیوں کے خلاف جنگ میں بھی چین کی جانب سے پاکستان کو امداد اور معاونت فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات29 فی…