Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - August 13, 2022

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔

.

چین اور پاکستان نے مشترکہ منصوبوں کے لیے اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ صنعتی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ وفد کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ قونصل جنرل لی بیجیان نے کراچی میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو اکٹھا کرنے اور ان کے متعلقہ تجارتی شعبوں کے درمیان رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بی او آئی کا شکریہ ادا کیا۔بی او آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ شراکت داری میں پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ پاکستان منتقل ہونے والی چینی صنعتوں کو مدد مل سکے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…