Home Latest News Urdu پیپلز لبریشن آرمی کے طبی وفد کی پاک فوج کے سربراہ سے خصوصی ملاقات۔۔۔تمام شعبوں میں ترجیحی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - June 23, 2020

پیپلز لبریشن آرمی کے طبی وفد کی پاک فوج کے سربراہ سے خصوصی ملاقات۔۔۔تمام شعبوں میں ترجیحی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

Enter Your Summary here.

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) جنرل ہسپتال کے آئی سی یو ڈپارٹمنٹ کے چیف میجر جنرل ڈاکٹر چاؤ فیہو کی سربراہی میں دس رکنی طبی وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانےکے لئے پاکستان کے جامع ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چین کی غیر متزلزل حمایت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ چین کی جانب سے طبی سازوسامان اور خدمات کی فوری فراہمی اور بنیادی طور پر کووڈ-19 سے نمٹنے میں مدد کے لئے چینی طبی ماہرین کا دورہ پاکستان قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے اور عالمی اقتصادی منظر نامے پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئےبین الاقوامی مربوط رد عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرچینی وفد نے چین کی جانب سے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…