Home Latest News Urdu چینی کمپنی وبائی مرض کے دوران سکی کناری پاور پراجیکٹ پر محفوظ عمل درآمد میں کوشاں۔۔ مقامی ہیلتھ یونٹوں کو پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹس کاعطیہ۔
Latest News Urdu - June 2, 2020

چینی کمپنی وبائی مرض کے دوران سکی کناری پاور پراجیکٹ پر محفوظ عمل درآمد میں کوشاں۔۔ مقامی ہیلتھ یونٹوں کو پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹس کاعطیہ۔

Enter Your Summary here.

کووڈ-19 کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو چین کی سرکاری اور نجی تنظیموں سمیت تمام شعبوں کی زبردست حمایت حاصل ہے۔تفصیلات کےمطابق سی پیک کے جاری مختلف منصوبوں میں مصروفِ عمل کمپنیوں نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی چائینہ گیزگوبا گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) خیبر پختونخواہ میں سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کر رہی ہےجس نے کووڈ-19 کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے مقامی ہیلتھ یونٹوں کو سرجیکل ماسک ، ہینڈ سینیٹائزر ، حفاظتی سوٹ اور چشموں سمیت ذاتی پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس (پی پی ای) کا عطیہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں کووڈ-19کے سبب پیدا صورتحال میں سی جی جی سی نے پسماندہ مقامی کمیونٹی میں راشن بھی تقسیم کیے ہیں۔جبکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی جی جی سی کووڈ-19 کے دوران سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر محفوظ عمل درآمد کو یقینی بنانےکے لئے اپنے تمام ملازمین کی خاص دیکھ بھال کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…