Home Latest News Urdu چینی کمپنی ٹائم سیکو کی پاکستان میں سروسز سیکٹر کی بہتری کے لئے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان۔۔۔
Latest News Urdu - July 27, 2019

چینی کمپنی ٹائم سیکو کی پاکستان میں سروسز سیکٹر کی بہتری کے لئے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان۔۔۔

Enter Your Summary here.

چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ و وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری زبیر گیلانی اور چینی کمپنی ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈونلڈ لی کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں اعلٰی عہدیداران نے پاکستان میں سروسز سیکٹر کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس دوران ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈونلڈ لی کی جانب سے پاکستان میں سروسز سیکٹر کی بہتری کے لئے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئےچیئر مین سرمایہ کاری بورڈ و وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری زبیر گیلانی نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ اور سرمایہ کاروں کو تما م سہولتیں بہم پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔جبکہ ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈونلڈ لی نے سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے تحت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات کی فراہمی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بڑا شعبہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…