Home Latest News Urdu چین پاکستان میں زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی مراکز قائم کرے گا۔
Latest News Urdu - September 4, 2020

چین پاکستان میں زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی مراکز قائم کرے گا۔

.

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر یاؤ جِنگ اور چینی سفارتخانے کے  کمشنر زراعت ڈاکٹر گو وین لینگ سے ملاقات میں چین اور پاکستان کے مابین زراعت کے شعبے میں موثر تعاون پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے زراعت میں چین کی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت زراعت میں دوطرفہ تعاون پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔چینی سفیر یاؤ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے چین کی درآمدات کو آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ٹو کے دوسرے مرحلے میں تیز کیا جائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی مراکز ، پلانٹ کیڑوں اور بیماریوں کے کنٹرول کے مشترکہ تحقیقاتی مرکز ، اور ایف ایم ڈی زون کے قیام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on چین پاکستان میں زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی مراکز قائم کرے گا۔

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…