Home Latest News Urdu گورنر بلوچستان کی جانب سے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے چین کےعالمی رہنما کے طور پرکردار کی تعریف۔
Latest News Urdu - July 11, 2020

گورنر بلوچستان کی جانب سے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے چین کےعالمی رہنما کے طور پرکردار کی تعریف۔

Enter Your Summary here.

“سی پیک اورکووڈ۔19 کے دوران چینی قیادت کا عالمی کردار:بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمہ” کے موضوع پرمنعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے فوائد صرف کسی شہر یا صوبے تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کارپورے خطے میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19کی صورتحال کے دوران عالمی رہنما کی حیثیت سے چین کے قابل ذکر کردار کی بھی تعریف کی اور بحران کے وقت چین کی جانب سے پاکستان کو مدد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست نے مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مزید برآں انہوں نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر گھڑی چین کے شانہ بشانہ بھی کھڑا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…