چین وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔
.
پاکستان اور چین وقت آزما دوست ہیں کیونکہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے ہر شعبے میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کووڈ-19 اور ٹڈی کے حملوں کے خلاف جنگ سمیت مشکل وقتوں میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران چین کی مستقل حمایت کی تعریف کی ہے۔ چین نے پاکستان کو وبائی مرض اور ٹڈیوں کے حملوں پر قابو پانے میں مدد کے لئے مالی امداد ، طبی سامان اور خدمات فراہم کیں ہیں۔ مزید برآں شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے چین کی بھر پور حمایت کی تعریف کی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






