سی پیک کے ثمرات سے ہر پاکستانی استفادہ حاصل کرے گا۔
.
سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 20-2019 کے دوران سی پیک کی پیشرفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے تحت چلائے جانے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین نے بتایا کہ متعلقہ وزارتوں نے سی پیک پر عمل درآمد تیز کرنے کے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سی پیک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مزید برآں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہر پاکستانی سی پیک کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …