پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات۔۔۔۔چین کی ستّرویں سالگرہ پر مبارکباد۔۔
پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے چینی وزیراعظم کوچین کی ستّرویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد پیش کیا۔قبل ازیں انہوں نے ڈیلی چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا چین کی جانب سے منظوری کے بعد بہت جلد اطلاق ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان دو طرفہ باہمی تعاون خصوصاً زراعت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔جس کی عکاسی دونوں اعلٰی قیادت کی گزشتہ ملاقات سے بھی ہوتی ہے۔
وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری نے سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر کے ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے سی پیک کے کئی جاری ترق…