Home Latest News Urdu چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں طبی مددومعاونت کی مسلسل فراہمی۔۔
Latest News Urdu - March 31, 2020

چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں طبی مددومعاونت کی مسلسل فراہمی۔۔

Enter Your Summary here.

چین کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں ریاستی سطح پر پاکستان کی مدد کے علاوہ چینی کمپنیاں بھی مسلسل مدد و معاونت میں پیش پیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کو طبی سازوسامان مہیا کیا ہے اور کووڈ- 19 کے خلاف لڑنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 4.1 ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا ہے۔نیز چائینیز منسٹر کونسل فار ٹریڈ ان پاکستان وانگ نے چین میں وبائی مرض کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مدد و حمایت پرتشکر کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں پمز کےایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مقصود نے چینی کمپنیوں کی حمایت پر ان کی تعریف کی ہے۔علاوہ ازیں گوادر میں چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اور چینی ریڈ کراس میڈیکل ٹیم کے اشتراک سے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ کے توسط سے کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں جی ڈی اے اسپتال کو طبی سامان عطیہ کیا گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…